بریکنگ نیوز : ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی

2019 ,فروری 15



واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈٰیسک ) جمعہ کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر ’قومی ایمرجنسی‘ کا اعلان کرنے والے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے باڈر سکیورٹی کے بل پر تو دستخط کر دیں گے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر ’قومی ایمرجنسی‘ کا اعلان کرنے والے ہیں ، ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے باڈر سکیورٹی کے بل پر تو دستخط کر دیں گے ، مگر سرحدی دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اب وہ کانگرس کو بائی پاس کر کے دیوار کی تعمیر کے لیے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، سنئیر ڈیموکریٹس نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ پر طاقت کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے ، اس دیوار کی تعمیر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات کی مہم کا ایک اہم وعدہ تھا۔ لیکن بطور صدر وہ اس دیوار کے لیے ابھی تک فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر دیوار کی تعمیر، باردڑ سیکورٹی اور ہمارے ملک کی حفاظت کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ کانگرس کی جانب سے منظور شدہ بل میں بارڈر سیکورٹی کے لیے 1.3 ارب امریکی ڈالر کی منظوری دی گئی ہے انھوں نے مزید کہا کہ قومی ایمرجنسی سمیت ایک اور ایگزیکٹو قدم اٹھایا جائے گا تاکہ بارڈر کے پار قومی سلامتی اور انسانی بحران کو روکا جا سکے۔کانگرس کی جانب سے منظور شدہ بل میں بارڈر سیکورٹی کے لیے 1.3 ارب امریکی ڈالر کی منظوری دی گئی ہے لیکن اس میں امریکی صدر کو دیوار کی تعمیر کے لیے رقم نہیں دی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 ارب امریکی ڈالر مانگے تھے ، ایوان زیریں کی سپیکر نینسی پلوسی پہلے ہی صدر ٹرمپ کے ایمرجنسی کے اعلان کو قانونی طور پر چیلنچ کرنے پر رائے دے چکی ہیں۔نینسی پلوسی اور ڈیموکریٹس رہنما چک شومر کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں بھی اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’قومی ایمرجنسی کا اعلان ایک غیر قانونی عمل اور طاقت کا ناجائز استعمال ہے ، صدر ٹرمپ اس اقدام کے ذریعے دیوار کی تعمیر کی ادائیگی میکسیکو سے کرانے کے وعدے سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔‘’وہ میکسیکو، امریکی عوام اور ان کے منتخب نمائندگان کو اس ناکارہ اور مہنگی دیوار کی تعمیر کے بارے میں قائل نہیں کر سکے ہیں۔ تو اب وہ کانگریس کو پس پشت ڈال کر ٹیکس دہندگان کو اس مشکل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،تاہم اس بارے میں بحث جاری ہے کہ کیا امریکہ کی جنوبی سرحد پر ایسے ہنگامی حالات ہیں جن کی وجہ سے ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔دوسری طرف صرف نومبر کے دوران بارڈر سے تقریباً ہر روز دو ہزار افراد کو گرفتار یا واپس بھیجا جاتا رہا ہے۔ ٹرمپ حامیوں کے مطابق یہ بھی ایمرجنسی کے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں