پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی شارجہ کے نائب حاکم سے اہم ملاقات، پاکستانی قیدیوں کیلئے بڑی درخواست کردی

2019 ,مارچ 2



شارجہ (مانیٹرنگ رپورٹ) پشاور زلمی کے چیرمین جاوید ًآفریدی نے شارجہ کے نائب حاکم شیخ عبداللہ بن سالم القاسمی سے ملاقات کی ۔جاوید آفریدی نے اس موقع پر شیخ عبداللہ بن سالم القاسمی کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی .جاوید آفریدی نے شارجہ کے نائب حاکم سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر معمولی نوعیت کے جرائم میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی ۔شیخ عبداللہ بن سالم القاسمی نے موقع پر ہی اس معاملے پر غور کی حامی بھرلی۔

    یادرہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی جس پر سعودی ولی عہد نے 2100 سے زائد پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا اور عمل درآمد بھی کردیا۔

    متعلقہ خبریں