خوشخبری ، خوشخبری ، خوشخبری۔۔۔!!! شیخ رشید مٹھائی لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے، پوری کابینہ کا منہ میٹھا کروا دیا

2019 ,جون 28



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ کی جانب سے رائل پام کنٹری کلب کیس میں حق میں فیصلہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین کو مٹھائی کھلانے پہنچ گئے ۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دکان سے جا کر خود مٹھائی خریدی ۔شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی کھلائی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس فیصلے سے ریلوے کا خسارہ دور ہونے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے وزیرریلوے سے استفسار کیا کہ اب رائل پام کنٹری کلب کو کون چلائے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ اب انٹرنیشنل ٹینڈر ہوگا اور عالمی سطح کی کمپنی اسے چلائے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مال روڈ پر موجود رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الا حسن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے رائل پام انتظامیہ کا ریلوے کے ساتھ معاہدہ کالعدم قرار دے دیا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں ہے کہ رائل پام کنٹری کلب کے تمام معاملات ریلوے انتظامیہ دیکھے گی۔پاکستان ریلوے رائل پام کے تمام انتظمات بہترین طریقے سے دیکھے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں رائل پام کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔رائل پام سے متعلق تین ماہ میں نئی انتظامیہ سے متعلق قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔ خیال رہے کہ رائل پام انتظامیہ نے کلب کو سیل کرنے پر ریلوے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکم امتناعی کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے کلب کو سر بمہر کیا۔ عدالت نے کلب انتظامیہ کو آڈٹ کمپنی کو ریکارڈ تک رسائی دینے کا بھی حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ کلب اور ریلوے کا ایک نمائندہ بھی کمپنی میں شامل ہو گا۔خیال رہے اس سے قبل سپریم کورٹآف پاکستان نے حکم دیا تھا کہ جو زمین ریلوے کے استعمال میں ہے اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا ،ْ وفاق اور صوبوں کی ملکیتی زمین کو ریلوے 5 سال سے زائد کی لیز پر نہیں دیگا ،ْایسی اراضی جو ریلوے آپریشن کیلئے درکار نہیں صرف 5 سال لیز پر دی جاسکتی ہے ،ْپاکستانریلوے کو کسی ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کی اجازت نہیں ہوگی ،ْرائل پام کلب کے معاملے پر عبوری حکم جاری رہے گا ،ْ رائل پام کا مسئلہ الگ سنیں گے ۔

متعلقہ خبریں