بریکنگ نیوز : اہم ترین ملک میں دہشت گرد کا آتش گیر مادے سے حملے ۔۔۔ 35 مرد عورتیں اور بچے اذیت ناک طریقے سے لقمہ اجل بن گئے

2019 ,جولائی 20



یوٹو (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینیمیشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں33 افراد ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی پولیس نے بتایاکہ واقعہ میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر ہسپتا ل منتقل کردیا گیاہے ۔ واقعے میں ملوث شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں جبکہ اس حملے کے مقاصد کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جبکہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔

متعلقہ خبریں