اپنا حال دیکھتے ہوئے میرا خیال تھا کہ میری شادی کبھی نہیں ہو پائے گی ، بپاشا باسو کا ناقابل یقین انکشاف

2018 ,اپریل 5



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو آخری مرتبہ تین سال قبل فلم میں کام کرتی نظر آئیں تھی، جس کے بعد سے انہوں نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی۔39 سالہ اداکارہ کی آخری فلم ’الون‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح ان کی اگلی فلم کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ بپاشا باسو نے 2016 میں کرن سنگھ گروور سے شادی کرلی، جو ان کے ساتھ فلم ’الون‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔ہندی سینما سے اپنی غیر حاضری کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’میری شادی 2016 میں ہوئی، جس کے بعد میں نے ایک لمبا بریک لیا جس کی مجھے ضرورت بھی تھی، میں 15 سال کی عمر سے کام کررہی ہوں، جس کے بعد میں نے کبھی اتنا لمبا بریک نہیں لیا تھا، اس وقت میں سمجھتی تھی کہ میری کبھی شادی نہیں ہوپائے گی، اس لیے جب میری شادی ہوئی، میں بےحد خوش تھی، اس لیے میں نے اسکرین سے دوری اختیار کی‘۔البتہ اس دوران بھی اداکارہ کو کئی فلموں کی آفرز موصول ہوئیں۔بپاشا نے بتایا کہ ’مجھے کئی ہارر فلموں کی آفرز ملی، لیکن میں ان کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی، جس کے بعد مجھے ایک اور مضبوط کہانی کی آفر ہوئی جس کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی، لیکن اس دوران سلمان خان کی فلم سلطان ریلیز ہوئی اور ہمیں اپنا پروجیکٹ روکنا پڑا کیوں کہ ہماری فلم کی کہانی سلطان سے مشابہت رکھتی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایک اور بہترین فلم پر کام کی آفر ملی

جس کو میں نے سائن بھی کرلیا تھا، لیکن پروڈیوسر کے غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے میں نے فلم چھوڑ دی‘۔تاہم اداکارہ نے امید دلائی کہ وہ بہت جلد کسی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں