ماہرہ خان سب پر بازی لے گئیں ۔۔۔ ننھی پرستار لڑکی کی خواہش پر ایسا جگہ پہنچ گئیں کہ دیکھ ہر کوئی خوش ہو گیا، تصاویر وائرل

2019 ,مئی 29



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کینسر میں مبتلا بچی سے اس کی خواہش پر ملاقات کرکے اس کی خواہش پوری کر دی۔ ماہرہ خان نے اچانک ہی انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود کینسر کے مرض میں مبتلا بچی ندا سے اُس کی خواہش پر ملاقات کی۔ اس حوالے س اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ بچی کی خواہش تھی کہ وہ ماہرہ خان سے ملاقات کرے جس کے بعد بچی کی آرزو پوری کرنے کے لیے ماہرہ خان نے اسپتال کا دورہ کیا۔ بچی سے ملاقات پر اسپتال انتظامیہ نے ماہرہ خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔ ماہرہ خان نے ٹویٹر پر بچی ندا کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ بچی کے ساتھ محبت کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ندا بہت ہی مضبوط لڑکی ہے۔ بچی کا کہنا تھا کہ وہ تب کمزور پڑجاتی ہے جب وہ اپنی ماہ کو اپنے لیے روتا ہوا دیکھتی ہے۔ ماہرہ خان نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی میرا یہ پیغام پڑھ رہا ہے وہ ندا اور اُن کے خاندان کے لیے ضرور دعا کرے کہ اس بچی کی تمام خواہشات پوری ہوں اور اللہ تعالیٰ اس بچی کو بہت ساری خوشیاں اور صحت عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں