نیب ملزمان تو بیچارے ہیں انہیں ۔۔۔۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اچانک حیران کن اعلان کردیا

2019 ,اپریل 8



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نیب کے ملزمان نے خود کشیاں بھی کی ہیں، ہتھکڑیوں میں جانیں بھی گئی ہیں ، نیب کے دیگر ملزمان کو بھی ریلیف ملنا چاہئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور نیب بھی آزاد ہے ، یہ میرا یا تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہے بلکہ یہ رول آف لاءکی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی بیل ملزم کو سنے بغیر ہی دے دی جاتی ہے جبکہ وہ ائیر کنڈیشنڈ روم میں بیٹھا ہوا ہے ،میں اس پر عدالت عظمیٰ کی نیت پر شک نہیں کررہی بلکہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ عدالتیں فیصلہ کرچکی ہیں کہ جس کیخلاف وارنٹ آئیگا ، وہ چیمبر میں جاکر آرام سے بیل لے لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے بہت سے ملزمان ہیں ، نیب کے ملزمان نے خود کشیاں بھی کی ہیں، ہتھکڑیوں میں جانیں بھی گئی ہیں ، نیب کے دیگر ملزمان کو بھی ریلیف ملنا چاہئے ، عام آدمی عدالتوں کے باہردھکے کھارہاہے ۔

متعلقہ خبریں