رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بھارت کو پاکستان نے دن میں تارے دکھا دیئے ،بھارتی طیارے گرانے پر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

2019 ,فروری 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی طیارے گرانے پر پاکستانی عوام خوشی سے جھوم اُٹھی ۔پاک فضائیہ نے دشمن کے دو کڑاکا طیارے گرا کر تباہ کر دیئے ۔ گئی ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے پر کشمیریوں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز کرتے ہوئے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے پر کشمیریوں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز کرتے ہوئے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ بھارت کا ایک لڑاکا طیارہ ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا۔ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی میں بھارت کے دو پائلٹس ہلاک ہوئے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں جہاں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیکن پا فضائیہ کی جانب سےبھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد کشمیریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے گرا کر بہت اچھا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔نہتے کشمیری جن پر بھارتی افواج کی طرف سے دن رات ظلم کیا جاتا ہے آج ان کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے ہیں اور وہ اپاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔بھارتی لڑاکا طیارے کے گرائے جانے پر سوشل میڈیاصارفین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور کہا کہ پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے لڑاکا طیارے تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے گر کر تباہ ہوتے رہے ہیں۔ بھارت نے گذشتہ روز پاکستان میں فضائی کارروائی کا دعویٰ کیا تھا۔ لیکن بھارت کی قابلیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں ماہ 19 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔یہی نہیں یکم فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کا ایک میراج 2000 طیارہ بھارتی ریاست بنگلورو میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوئے۔دوسری طرف پاک فوج نے دو بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتارکرلیا۔پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئےبھارت کو سرپرائز دے دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے آج پاکستانی حدود کے اندر سے کنٹرول لائن کے پار کارروائی کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی مسلسل جارحیت کا جواب نہیں تھا، پاکستان نے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ۔دفتر خارجہ کے مطابق کارروائی کا واحد مقصد اپنے دفاع کے حق کا استعمال اور صلاحیتوں کا اظہار تھا، پاکستان کا مقصد ہرگز کشیدگی میں اضافہ نہیں۔

متعلقہ خبریں