وزیر اعلیٰ، وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے ۔۔۔ کس کس سے استعفیٰ لیا جا رہا ہے؟ عُثمان بُزدار نے واضح اعلان کر دیا

2019 ,اپریل 8



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی استعفیٰ نہیں لیا جا رہا ، پر کاٹنے کی باتیں صرف باتیں ہی ہیں، ایک وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہی ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فوارہ چوک میں پناہ گاہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر صوبائی وزرا میاں محمودالرشید اور راجا بشارت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیلٹر ہوم بہت بہترین انداز میں بنا ہوا ہے، پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں شیلٹر ہوم قائم ہوں گے ،لاہورمیں 5 پناہ گاہیں بنادی ہیں اور مزید 5 پناہ گاہوں کو چند روز میں فعال کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں دوبارہ شہر کا دورہ کریں گے اور شہر کے مسائل کو مزید دیکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت جلد رمضان پیکج کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سردار عثمان بزدار نے واضح کیا کہ کسی سے کوئی استعفیٰ نہیں لیا جا رہا ، پرکاٹنے کی باتیں ہیں،ایک وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہی ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے غیر منتخب افراد وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں دوبارہ شہر کا دورہ کریں گے اور شہر کے مسائل کو مزید دیکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت جلد رمضان پیکج کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سردار عثمان بزدار نے واضح کیا کہ کسی سے کوئی استعفیٰ نہیں لیا جا رہا ، پرکاٹنے کی باتیں ہیں،ایک وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہی ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں