اداکار قادر خان اپنی زندگی کے آخرے وقت میں کیا کر رہے تھے؟ حقیقت سامنے آگئی

2019 ,جنوری 2



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارقادرخان کے دوست اوران کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکارشکتی کپورنے کہا ہے کہ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان 31 دسمبرکو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلےگئے۔ ان کی موت پرمداحوں کے ساتھ پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچارہوگئی۔ قادرخان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے ناموراداکارشکتی کپورنے کہا ہے کہ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا۔ شکتی  کپورنے بالی ووڈ فنکاروں پرغصہ کرتے ہوئے کہا جب قادرخان اس دنیا سے چلے گئے ہیں توپوری بالی ووڈ انڈسٹری انہیں یاد کررہی ہے لوگ اداکار کی پرواہ اس وقت کیوں نہیں کرتے جب وہ زندہ ہوتا ہے؟ لوگ کیوں اس وقت اس شخص کے بارے میں اچھے الفاظ نہیں کہتے جب وہ بیمارہوتا ہے یا کام کررہا ہوتا ہے؟ لوگ اس وقت ایک اداکارکو یاد کرتے ہیں جب وہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہوتا۔ شکتی کپورنے کہا کہ قادرخان گزشتہ ایک دہائی سے بیماری کے باعث کام نہیں کررہے تھے اس وقت کسی نے بھی ان کی پرواہ نہیں کی وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے۔ کوئی بھی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔ خیال رہے کہ اداکارشکتی کپور اور قادرخان نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘، ’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘، ’ تقدیروالا‘ ، ’راجا بابو‘ ، ’کولی نمبرون‘ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں