بھارت کو اس کی اصل اوقات یاد دلانی ہے تو میرا بتایا ہوا یہ فارمولا استعمال کرو۔۔۔۔ پرویز مشرف کا پاک فوج کو شاندار مشورہ

2019 ,فروری 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پرویز مشرف نے پاکستان کو بھارت پر 8 بم گرانے کا مشورہ دے دیا ۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے چار بم گرائے تو ہمیں آٹھ گرانے چاہئیے۔بھارت کو پیغام دینا ہو گا کہ وہ ہوش کے ناخن لے کہیں پاکستان کو ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے پڑ جائیں۔  سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے چار کی بجائے آٹھ بم گرانے چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت کو واضح طور پر بتانا چاہئیے کہ پاکستان اپنی پوری طاقت کا استعمال کرے گا اگر یہ نہ کیا گیا تو بھارت اپنے عزائم سے باز نہیں آئے گا۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ہزار فیصد بھارتی حملے کا جواب دینا چاہئیے۔اپنا دفاع مضبوط رکھیں اور جہاں مار سکتے ہیں اس کی بھرپور تیاری رکھیں۔اگر ہماری تیاری رہی تو پھر بھارت حملے کا سوچے گا بھی نہیں۔اگر بھارت بار بارحملہ کرے گا تو یہ رد عمل بھی آئے گا۔ہمیں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا۔بھارت ہوش کے ناخن لے کہیں پاکستان کو ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے پڑ جائیں۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کو حملے کے لیے آنے والے بھارتی طیاروں کو مارگرانا چاہئیے تھا۔گذشتہ روز بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بھارتی دراندازی پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی بھارتی عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں توایسے حالات پیداکیے جاتے ہیں۔ایک بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ منصوبہ بندی کی جائے کہ بھارت کو کس جگہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ اپنی تیاری رکھنی چاہیے، بھارت دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے۔ ہمارے پاس ردعمل کے لیے فورس تیار رہنی چاہیے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کی 5 ریاستوں میں بی جیپی کوحال ہی میں شکست ہوئی ہے۔، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان کو نشانہ بنایاجاتا ہے۔ ممبئی حملہ بھی بھارت نے خود کرایا تھا۔سابق صدر نے کہا کہ ایل او سی پر اگر وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں توہم بھی پہنچاسکتے ہیں۔ پاک فضائیہ کارسپانس ٹائم بہترین ہے۔ مزید بہتر ہوناچاہیے۔دوسری طرف بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میںبچے سمیت 4افراد شہید ہوگئے، جواب میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بلاشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد شہید جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرز پر ایل او سی سے متصل شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اطلاعات ہیں کہ کشمیر کے علاقے عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر کے علاقوں پر گولہ باری کی گئی۔

متعلقہ خبریں