پاکستانی مہم جو نے دنیا کا خطرناک ترین کارنامہ سرانجام دیدیا

2019 ,مئی 29



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی کوہ پیمامحمد علی سد پارہ نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی ، محمد علی سد پارہ کواس مہم میں پاک فوج کا تعاون بھی حاصل تھا ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی ہے ۔محمد علی سدپارہ کو نیپال میں مکلو چوٹی سر کرنے کیلئے پاک فوج نے تعاون فراہم کیا تھا ۔ مکلو کو سرکرنے کے بعد محمد علی سد پارہ 8 ہزار میٹر سے بلند7 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

    بیان کے مطابق مکلو چوٹی دنیا کا پانچواں بلندترین پہاڑ ہے جس کی بلندی 8ہزار 485میٹر ہے۔ کوہ پیمائی کی مہم میں پاک فوج نے محمد علی سد پارہ کوسہولت فراہم کی تھی ، کوہ پیما محمد علی سد پارہ کا تعلق ہنزہ سے ہے۔

    متعلقہ خبریں