آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ڈراموں اور فلموں کے ادکاروں کو خصوصی ہدایت ۔۔۔ فنکاروں نے بھی آرمی چیف کو پکی یقین دہانی کرادی

2019 ,مارچ 24



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے نامور فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اچھے اور معیاری فلمیں اور ڈرامے بنائے جائیں۔ گذشتہ روزپاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے اختتام پر آرمی چیف نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے فنکاروں جاوید شیخ ،سلیم شیخ ،ہمایوں سعید ،ایوب کھوسہ و دیگر کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ فنکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اچھے اور معیاری ڈرامے اور فلمیں بنا ئی جائیں۔فنکاروں ،ہدایتکاروں اور آرٹسٹوں نے آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ اچھے اور معیاری ڈرامے اور فلمیں بنائیں گے، اس سے قبل خبر یہ بھی تھی کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اپنی پالیسی کا واضح اظہار کرتا ہے اور یہ بات کسی حد تک ٹھیک کہ بھارت چین کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے لیکن اس کا زیادہ فوکس پاکستان پر ہے، امریکا اور بھارت چین سے اپنے تعلقات کو بہتر بناتے نظر آرہے ہیں اور چین کے وسیع معاشی شاہراہوں کے منصوبے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کی بناء پر انتہائی اہمیت اختیار کئے ہوئے ہے، خاص طور پر پاک چین اکنامک کوریڈور (سی پیک منصوبہ) یعنی کاشغر سے گوادر تک مضبوط رابطے بھارت کو بے چین کئے ہوئے ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ دلانے اور کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جیسی پالیسی پر بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، ایک طرف بھارت میں انتخابی دور ہے دوسری طرف موجودہ بھارتی حکومت کو معاملات میں بین الاقوامی سطح پر خفگی اٹھانی پڑی ہے، امریکا اور بھارت افغانستان میں اپنے وسائل لگا کر پاکستان کےخلاف کئی محاذ جاری رکھے ہوئے ہیں ، اور اب یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں