’’ جب بھی شرم وحیا کا وقت آیا تو’آل شریف ‘۔۔۔۔۔‘‘ فیاض الحسن چوہان نے ایسی بات کہہ دی کہ شریف فیملی تلملا اُٹھی

2019 ,فروری 8



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر اطلات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ، کہ پچھلے کئی سالوں سے قومی اسمبلی کے فلورپر ایک دواخانہ کھلا ہوا تھا ، جس میں خواجہ آصف شرم وحیا کی دوایاں بیچا کرتے تھے ، لیکن جب شرم وحیا کا وقت آیا تو’’آلِ شریف‘‘ کی طرف سے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا. صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ، کہ پچھلے کئی سالوں سے قومی اسمبلی کے فلورپر ایک دواخانہ کھلا ہوا تھا ، جس میں خواجہ آصف صاحب شرم وحیا کی دوایاں بیچاکرتے تھے ، لیکن جب شرم وحیا کا وقت آیا تو’’آلِ شریف‘‘ کی طرف سے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ، پاکستان تحریک انصاف نے بابر عوان کی صورت میں استعفیٰ دے کر ’’آلِ شریف‘‘ کوشرم وحیا کا انجکشن لگانے کی کوشش کی لیکن انہیں کوئی اثر نہیں ہوا ، پھر اعظم سواتی کی صورت میں وزارت سے استعفیٰ دے کرایک بار پھر ’’آلِ شریف‘‘ کوشرم وحیاکی گولی کھلائی ، لیکن انہیں پھربھی کوئی شرم نہیں آئی ، اب اس صورتحال میں عبدالعلیم خان صاحب نے ’’آلِ شریف‘‘ اور اس کے دواخانے کو ایک اور شرم وحیا کا کیپسول دیا کہ اگر کسی حکومتی عہدیدار پر الزام لگ جائے تو اسکا استعفیٰ دینا ہی شرم وحیا کا ثبوت ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ، کہ یہ بھی منظر نامے کا ایک رُخ ہے جو آپکوآ ل شریف اور آل زرداری میں نظر نہیں آئے گا جو عمران خان کےنئے پاکستان میں سب کے سامنے ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آل شریف پر تو الزامات بھی لگ گئے ریفرنس بھی ہو گئے ، پراسیکیوشن بھی ہورہی ہے ، لیکن پھر بھی یہ پی اے سی کی چیئرمین شپ لینے کے لیے اتنے بے تاب تھے ، کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جاہے کے مصداق استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تھے ، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ، کہ پچھلے 5 ماہ سے شہباز شریف صاحب ، زرداری صاحب اور اپوزیشن کی تمام پارٹیز امور مملکت ، امورقومی اسمبلی اور امور پارلیمنٹ چلا نے کو تیار نہیں تھے ، ان کی یہ شرط تھی ، کہ ہماری مرضی کے مطابق شہباز شریف صاحب کو پی اے سی کا چیر مین بنائیں ، انھوں نے مسلسل پروپیگنڈا کیا ہوا تھا ، کہ اگر پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈرکو نہ بنایا گیا تو پاکستان میں میثاق جمہوریت تباہ وبرباد ہوجائے گی ، جمہوریت اور 18 ویں ترمیم کا جنازہ نکل جائے گا ، اس صورت حال اور ماحول میں مجبورا زہر کا گھونٹ پی کر شہباز شریف صاحب کوبطورِ پی اے سی کا چیئرمین قبول کرنا پڑا ۔

متعلقہ خبریں