امریکا کی پاکستان میں انتخابی امیدواروں پرحملوں کی مذمت
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جولائی 14, 2018 | 07:55 صبح

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) : امریکہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں انتخابی امیدواروں اور ان کے حامیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابی امیدواروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حق سے محروم رکھنے کی سازش ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں
گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنرمٹینگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 129 افراد شہید جبکہ121 زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔