واد چوہدری کا علماء سے متعلق متنازعہ بیان ۔۔۔ ملک کے معروف ترین عالم دین میدان میں نکل آئے، بڑا چیلنج دے دیا

2019 ,جون 28



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم علما سے متعلق وزراء کا رویہ تبدیل کروائیں۔ فواد چوہدری کے علماء سے متعلق بیان پر طاہر اشرفی نے مناظرے کا چیلنج دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے وفاقی وزیر کے علماء سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماء کو برا بھلا کہنا غلط ہے ملک میں امن علماء اور فوج کی وجہ سے آیا ہے۔ عمران خان وزراء کا رویہ تبدیل کریں۔طاہر اشرفی نے چاند کے معاملے پر سائنس سے استفادہ حاصل کرنے کو جائز قرار دے دیا۔ ساتھ ہی ساتھ احتساب سے متعلق کہا کہ حکومت غیرجانبدار احتساب کرے، پوری قوم ساتھ دے گی۔چیئرمین علماء کونسل نے عمران خان کے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے خواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مذاق نہ بنایا جائے۔ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا خواب عمران خان ہی نہیں، قائد اعظم کا بھی تھا

متعلقہ خبریں