ممبر اے پی سی بننے کا معاملہ۔۔۔۔ شیخ رشید نے عمران خان کو اعتماد میں لیتے ہوئے ایسا کام کر دکھایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی سوچ میں پڑ گئے

2019 ,فروری 8



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا معاملہ عمران خان کے ساتھ سیٹل ہے ،اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہ بنائے ، اسپیکر نے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ دے کر غلط کیا ہے ، وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پی اے سی میں کسی قیمت پر قبول نہیں ، چاہے دنیا ادھرکی ادھر ہو جائے ، انہوں نے کہا کہ انتظار ہے ، کہ اگلے ہفتے شہبازشریف سے متعلق عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے ، یہ تو پکنک پر آئے ہوئے ہیں ، انٹرویو دے رہے ہیں اور مزے کررہے ہیں ، یہ بارگین کررہے ہیں لیکن بارگین نہیں ہوگی ، گزشتہ روز ملاقات میں اندازہ کرلیا تھا ، کہ عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے ، وزیراعظم کی طرف سے میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن ہوں ، اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہ بنائے ، اسپیکر نے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ دے کر غلط کیا ، میرا معاملہ عمران خان کے ساتھ سیٹل ہے ، شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف برادران کی سیاست قطری سی پتھری تک ہے، یہ لوگ خود کو بچانے کے لیے لابنگ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں