خطرناک جھولے کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا؟ افسوسناک اطلاعات موصول

2019 ,جنوری 2



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس میں منچلوں کونئے سال کی خوشی اور ایڈونچر کے شوق میں خطرناک جھولے کے مزے لینا مہنگا پڑ گیا ہے ۔یہ واقعہ فرانس کے شہر رینیس کے امیوزمینٹ پارک میں پیش آیا جب منچلے50میٹر بلند فیئر گراؤنڈ رائیڈ کے مزے لے رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے زمین سے کئی فٹ اونچا جھولا پھنس گیا۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 9گھنٹے کی محنت کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے تمام آٹھ افرادکو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے فی الوقت رائیڈ بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں