سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایسی تصاویر وائرل ،جسے دیکھ کر پوری امت مسلمہ عش عش کر اٹھی

2019 ,فروری 13



جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حالیہ چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں انہیں کعبہ شریف کے اندر نوافل ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔نجی اخبار کے مطابق یہ تصاویر حرم مکی میں تعمیر و توسیع کے منصوبہ کے جائزہ کے لئے ان کی الحرم الشریف آمدکے موقع پر لی گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد کی یہ تصاویر حرم مکی میں تعمیر وتوسیع کے منصوبہ کے جائزہ کے لئے ان کی الحرم الشریف آمد کے موقع پر لی گئی ہیں۔ انہی بعض تصاویر میں وہ کعبہ اللہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز مسجد حرام کی زیارت کی۔ اس موقع پر انھوں نے مسجد حرام میں توسیع کے کام اور متعمرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ شہزادہ محمد نے کعبہ اللہ کا طواف کیا اور چھت پر بھی گئے۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ اس دوران وہ وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں قیام کریں گے۔ سعودی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ممالک کے نئے دور کا آغاز ہوگا،بعد ازاں سعودی ولی عہد کوالالمپور روانہ ہونگے ۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی اور اس نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں