ناموربالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکی سیاست میں انٹری ؟ تہلکہ خیز خبر نے پوری فلم نگری میں ہلچل مچا دی

2019 ,جنوری 22



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ، انھوں نے کہا کہ ہے کہ ایسی خبریں من گھڑت ہیں ، جن مین کوئی صداقت نہیں ہے ، میران فوکس اس وقت صرف فلموں کی طرف ہے اور کسی چیز کی جانب نہیں ہے ، بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ انہیں کسی جماعت کی جانب سے ایسی دعوت موصول ہوئی ہے،، بھارتی اخبار کے مطابق اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپورکے حوالے سے پچھلے دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ اس سال ’ لوک سبھا‘ میں ہونے والے انتخابات میں بھوپال سے لڑیں گی جبکہ کرینہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،، انھوں نے کہا ہے کہ ان کا فوکس اس وقت صرف فلموں کی طرف ہے اور کسی چیز کی جانب نہیں ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما نے پارٹی کے صدر راہول گاندھی کو خط لکھا اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ اداکارہ کرینہ کپور بھوپال میں حریف جماعت بی جے پی کوہرانے کے لیے موزوں اُمیدوار ہیں،، اس کے علاوہ کانگریس رہنما نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا جس میں وہ کرینہ کپور کو پارٹی ٹکٹ دینے پر آمادہ کریں گے،، اداکار سیف علی خان کے والد اور اداکارہ کے سسر و سابق کرکٹر منصور علی خان پٹوڈی بھی سال 1991 میں بھوپال میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں،، جن کے خاندان کا اس حلقے سے پرانا تعلق ہے ،،

متعلقہ خبریں