جراثیم کا کوئی وجود نہیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ کرنے والے نے کتنے سالوں سے ہاتھ نہیں دھوئے ؟ معروف شخصیت کے انکشاف نے سب کو دنگ کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر کا ایک مداح ایسا بھی ہے جس نے ڈونلڈٹرمپ سےدس سال پہلے ہاتھ ملایا اور اسے دس برسوں سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے ۔ اس مداح کی حیرت انگیز سوچ یہ ہے کہ جراثیم کا اس دینا میں کوئی وجود نہیں ۔ ہیگ سیٹھ نے ایک عشرے سے ہاتھ نہ دھونے کا انکشاف اس وقت کیا جب انہوں نے ایک دن کا باسی پیزاکھایا جسے فریج میں بھی نہیں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں باسی پیزا کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ ٹی وی شو کے میزبان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے۔جراثیم کے وجود سے انکاری میزبان کا انکشاف صدر ٹرمپ کو پریشان کرسکتا ہے میزبان کی بات نے دوکروڑ امریکیوں کی صحت کو داؤ پر لگا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ ٹی وی شو کے میزبان پیٹ ہیگ سیٹھ نے امریکا میں نئی بحث کا آغاز کردیا جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جراثیم کے وجود سے انکاری ہیں۔میزبان جراثیم کے وجود سے انکاری اس وجہ سے ہیں کیونکہ جراثیم انہیں نظر نہیں آتے ہیں اس لئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دس سال سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے۔ماضی میں عراق میں نیشنل گارڈ کے طورپر خدمات انجام دینے والے ہیگ سیٹھ صدر ٹرمپ کے پسندیدہ رپورٹرزمیں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کے شو کی وجہ شہرت وائٹ ہاوس کے ایجنڈے کو فائدہ پہنچانے کے لئے سازشی نظریات کا پرچار تھا تاہم اب میزبان کی ہاتھ نہ دھونے کی بات سے جراثیم سے خوفزدہ صدر ٹرمپ پریشان ہوسکتے ہیں۔ہیگ سیٹھ نے ایک عشرے سے ہاتھ نہ دھونے کا انکشاف اس وقت کیا جب انہوں نے ایک دن کا باسی پیزاکھایا جسے فریج میں بھی نہیں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں باسی پیزا کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ واقعی انہوں نے اپنے ہاتھوں کو کبھی بھی نہیں دھویا۔ہنستے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بیماریوں سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کراتے ہیں تاہم بعد میں ٹوئٹر پر ملے جلے پیغامات دیئے کہ وہ مذاق کررہے تھے۔