نیوز ویب سائٹس ہیک کرنے کے بعد بھارتی ہیکرز کا عمران حکومت کے معاون اہم ادارے پر حملہ ۔۔۔ناقابل یقین خبر

2019 ,فروری 20



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بوکھلاہٹ کاشکار بھارتی حکومت کی کی شاطرانہ چالوں کا پردہ چاک ہوگیا ۔بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے ۔ بھارت آئے روز پاکستان کے حوالے سے کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ دیتے ہیں ۔ کبھی نیوز ویب سائٹ ہیک کر دیتا ہے اور کبھی کسی طریقے سے تنگ کرتا ہے ۔ اب ٹوئٹر کی انتظامیہ نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ بظاہر کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر بھارت کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ کو ڈاکٹر فیصل کے اکاؤنٹ سے متعلق شکایت کی تھی جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈاکٹر فیصل کا ذاتی اکاؤنٹ معطل کردیا۔ڈاکٹر فیصل اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کلبھوشن کیس کے بارے میں پل پل کی خبر دے رہے تھے، 2 ہفتے قبل بھی ڈاکٹر محمد فیصل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔بھارتی ہیکرز نے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا اصل چہرہ دکھانے پر بھارتی ہیکرز بوکھلا گئے۔پلوامہ میں کشمیری مجاہد کی جانب سےبھارتی فوج پر کیے جانے والے کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے حملے کے بعد سے ناصرف بھارتی فوج، سیاستدان، بلکہ نفرت کی آگ میں جل رہی عوام بھی مکمل طور پر پاگل ہوگئے ہیں۔پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا کچھ نہ بگاڑ پانے والے ہندوستانیوں نے اپنے پاگل پن کا اظہار پاکستانی ویب سائٹس پر سائبر حملے کرکے کرنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان کی مختلف نیوز وئب سائٹ کو ہیک کرلیاتھا ۔ ہیکر نے سائٹ پر بھارتی پرچم کی تصویر چسپاں کردی۔بھارت نے پلوامہ حملے کے بعددوسرا حربہ استعمال کرتے ہوئے بھارتی ہیکر ز کے ذریعےوئب سائٹ کو کیاگیا، بھارتی جاسوس ایجنسیوں را اور آرایس ایس کانام لئے بغیران دہشتگر تنظیموں کی حقیقت بتادی۔ جس پر بھارتی حکومت اور ہیکرزبوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے۔ان نیوز ویب سائٹ میں ڈیلی پاکستان ،نوائے وقت ،نئی بات ،اور دیگر پاکستانی نیوز ویب سائٹ بھی سامل تھی جن کو بھارت نے ہیک کر کے ان ویب سائٹ پر بھارتی پرچم چسپاں کر دیا تھا ۔ ہیکرز کی جانب سے وئب سائٹ لگائی گئی بھارتی پرچم کی تصویر پرپیغام دیا گیا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں کو سلام کرتے ہیں، بھارت زندہ باد!

 

متعلقہ خبریں