بڑے کام کی خبر : کل ملک میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے حکومت نے کیا فیصلہ کر لیا ،پولیس و دیگر اداروں کو خصوصی ہدایات جاری

2019 ,فروری 13



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خبردار ہوشیار،بھر نہ کہنا بتایا نہیں ۔ ملک بھر میں ویلنٹائن ڈے منانے پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے خلاف اب سخت قسم کی کارروائی ہو گی ۔عدالتی فیصلے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمدکروائیں۔  عدالت نے ویلنٹائن منانے پر ملک میں مکمل پابندی برقراررکھی ہے ۔منگل کو عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ ملک بھرمیں ویلنٹائن منانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔عدالتی فیصلہ کے مطابق ویلنٹائن پابندی کی چیف کمشنر اسلام آباد عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمدکروائیں۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق کسی شہرمیں کہیں بھی ویلنٹائن ڈے منانے کے انتظّامات نہیں کیے جاسکتے۔ گزشتہ سال کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی دوبارہ جاری کردی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پیمرا ٹی وی چینل کوپابندی پر عملددرآمد یقینی بنائے.شہری عبدالوحید خان کی درخواست پرعدالت نے پابندی عائد کی تھی۔عبد الوحید خان کے مطابق اسلامی ملک میں ویلنٹائن پر پابندی عدالتی فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔

متعلقہ خبریں