سعودی وزیر خارجہ پاکستان کیوں نہیں آئے؟ اصل کہانی سامنے آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 02, 2019 | 19:44 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ایک بار پھر موخر ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کیلئے موخر ہوا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن بھارت کی جانب سے انتہائی منفی رویے کا اظہار کیا گیا جس کے باعث ان کا دورہ موخر ہوا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے جمعہ کو پاکستان آنا تھا لیکن ان کا دورہ موخر ہوگیاتھا ۔ جس کے بعد انہوں نے ا
توار کو پاکستان آنا تھا لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے رویے کے باعث انہیں ایک بار پھر اپنا دورہ موخر کرنا پڑا۔