کون کہتا ہے تبدیلی نہیں آئی ۔۔۔ ؟ پاکستان کے اہم ترین ادارے کی کارکردگی کو یورپ نے بھی مان لیا

2019 ,جنوری 22



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں موجود جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ، انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان پوسٹ کی سروس اب بہت اچھی ہو چکی ہے ،


اس کا سٹاف بہت اچھے طریقے سے پیش آتا ہے اور اس کی سروس بھی پہلے سے بہت تیز ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے یہاں سے تحفے بھیجے جو وقت پر ان کے پاس پہنچ گئے میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا کہ میں نے پاکستان پوسٹ کو استعمال کیا ۔ جرمن سفیر کا یہ ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جس نے بھی دیکھا اس نے ہی ان کی اس تعریف کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں