قوم آج یوم آزادی بھرپور ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منا رہی ہے

2019 ,اگست 14



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) آج اہلِ پاکستان یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے ، شایان شان طریقے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منا رہے ہیں ہے ۔  14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑی دھوم دھام، ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ سے منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں،سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ اس موقع پر قوم ہرقیمت پرملک کادفاع کرنے کاعزم کرے گی ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ تقاریب،تقاریرکا اہتمام بھی ہوگا، گھروں میں بچوں،جوانوں اور بوڑھوں کا جوش و خروش توقابل دیدہوگا ۔ 

متعلقہ خبریں