یا اللہ خیر۔۔۔ سعودی عرب میں ہنگامی الرٹ جاری ، تمام شہریوں انتباہ جاری

2019 ,مئی 29



مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہر طوفانی بارشوں کی زد میں، ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کئی شہر شدید اور طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خاص کر سعودی شہر مکہ مکرمہ اور جدہ طوفانی بارشوں کی زد میں۔ طوفانی بارش کے باعث سعودی شہر جدہ اور دیگر میں صورتحال بگڑ گئی ہے۔طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے شہروں میں حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے۔ اسی باعث سعودی محکمہ دفاع نے عوام کیلئے خصوصی الرٹ جاری کیا ہے۔ سعودی محکمہ دفاع نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے غیر ضروری پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ جبکہ شاہراہوں کا رخ کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔موسم کی صورتحال میں بہتری آنے تک عوام کو گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سعودی عرب کے صحرا کئی کئی برس تک بارشوں سے محروم رہتے تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ برسوں کے دوران سعودی عرب میں موسم کی صورتحال میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ رواں برس موسم سرما میں سعودی عرب کے کئی شہروں میں معمول سے زیادہ بارشیں اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کچھ روز قبل بھی سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ سعودی عرب کے گرم موسم کیلئے مشہور شہر شدید اور طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔

متعلقہ خبریں