پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں

2018 ,مارچ 21



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی ان گنت فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک کی 52 ویں سالگرہ منائی گئی ۔ پس پردہ گلوکارہ الکا یاگنک نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔فلم ” لاوارث“ کے گانے ”میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے“نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ الکا یاگنک بالی وڈ کی پانچویں بڑی گلوکارہ ہیں۔ الکا کا فنی کیرئیر تین دہائیوں پر محیط ہے۔الکا یاگنک کا ایک اور گیت جس نے انہیں بالی وڈ میں شناخت عطا کی وہ فلم ” تیزاب“ کا گیت ”ایک دو تین“ تھا جو فلم میں مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا۔ اس فلم کے علاوہ ان کے متعدد گیت زبان زد عام ہوئے جس میں ” ایک ایسی لڑکا تھا جسے میں پیار کرتی تھی“ ، ”یہ دعا ہے میری رب سے“،” تو شاعر ہے میں تیری شاعری“اور دوسرے کئی مشہور گیت شامل ہیں۔الکا یاگنک کی خوبصورت آواز شائقین کے دلوں کو چھو لیتی۔ گلوکارہ نے سولہ زبانوں میں گانے ریکارڈ کرائے۔ الکا یاگنک نے بالی وڈ کے تمام مشہور گلوکاروں کے ساتھ ڈوئٹ گائے۔ 700 فلموں میں آواز کا جادو جگانے والی الکا کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں