پاک فوج کی بہادر خاتون افسر۔۔۔۔ یو این کے امن مشن پر موجود ’ میجر فوزیہ پروین ‘ کی تصویر نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

2019 ,جون 28



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسے تو پاکستان کی خواتین اپنے ملک میں ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔تاہم پاکستان کی کچھ ایسی قابلِ فخر بیٹیاں بھی ہیں جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں انہی میں ایک پاک فوج کی شان میجر فوزیہ پروین شامل ہیں جو کہ عالمی امن کے مشن پر سائپرس میں تعینات ہیں۔اقوام متحدہ کے سائیپرس مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میجر فوزیہ پروین کی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان نے دسمبر 2018ء میں سائیپرس کے امن مشن کو جوائن کیا۔پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی امن کے لیے سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔اقوام متحدہ کی کل فوج 9 فیصد پاکستانی فوجیوں پر مشتمل ہے۔یو این سائیپرس کے مطابق میجر فوزیہ پروین کی یہ تصویر اس وقت لی گئی جب بفرون میں روٹین کی پٹرولنگ پر تھیںمیجر فوزیہ پروین کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور انہیں خوب سرایا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی پاک فوج کے ان جوانوں پر فخر کا اظہار کیا جو عالمی امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ان خواتین پر فخر ہے جواقوام متحدہ کے مشن پر کام کر رہی ہیں۔میجر فوزیہ پروین سائپرس میں گشت زون میں دیکھا گیا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصویر میں اقوام متحدہ کی گاڑی بھی موجود ہے۔

View image on Twitter

واضح رہے پاک فوج نے قیام امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔رواں سال اقوام متحدہ نے امن مشن کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے فوجی ایوارڈ کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا تھا۔

متعلقہ خبریں