چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد،مسلم لیگ ن کے 2 سینٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

2019 ,اگست 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ،سب سے پہلا ووٹ حافظ عبدالکریم نے کاسٹ کیا ،لیکن مسلم لیگ ن کے 2 سینٹر اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے،جن میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورچودھری تنویر شامل ہیں۔

میڈیا یرپورٹس کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف ایوان بالا میں تحریک عدم اعتماد پاس ہو گئی ،مسلم لیگ ن کے سینٹر راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی جس کے حق میں 64 سینٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے ،پرایزئیڈنگ آفیسر کے فرائض بیرسٹر محمد علی سیف انجام دے رہے ہیں ،چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا،مسلم لیگ ن کے 2 سینٹرز اسحاق ڈار اور چودھری تنویر اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے سینٹر کا حلف نہیں اٹھا سکے ہیں جبکہ چودھری تنویر بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہیں اس وجہ سے وہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    متعلقہ خبریں