وزیراعظم عمران خان نے ائیر فورس کے طیارے کی بجائے امریکہ جانے کے لیے کس جہاز کا استعمال کیا؟ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر ڈالنے والی خبر آگئی

2019 ,جولائی 20



لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ائیر فورس کے طیارے کی بجائے قطر ائیرویز کی کمرشل فلائٹ سے سفر کر کے قومی خزانے کے 4کروڑ روپے بچا لیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکہ دورے کے لیے قطر ائیرویز کی کمرشل فلائٹ سے سفر کیا تا کہ قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ پڑے اور اب اعدادوشمار سامنے ا ٓئے ہیں کہ اگر وزیراعظم ائیر فورس کے خصوصی طیارے پر سفر کرتے تو اس جہاز جی 450کا ایک گھنٹے پرواز کا خرچ 5ہزار ڈالر ہے جو کہ امریکہ آنے اور جانے پر ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بنتا ۔اس کے علاوہ اس جہاز کو پارک کرنے اور ٹیکس وغیرہ کی مد میں ایک لاکھ ڈالر خرچ آنا تھا اور اس طرح وزیراعظم عمران خان کے اس دورے پر سفری اخراجات تقریباََ 4کروڑ روپے سے زائد بنتے لیکن انہوں نے قطر ائیرویز کی کمرشل فلائٹ سے سفر کیا جس پر صرف 5ہزار ڈالر خرچ آیا یعنی قومی خزانے سے صرف 8لاکھ روپے خرچ ہوئے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان جب سے حکومت میں آئیں ہیں تب سے اخرجات کم کر کے کفایت شعاری کی کوشش کی جارہی ہے اور اب اسی مقصد کے لیے انہوں نے امریکہ دورے کے لیے خصوصی طیارے کی بجائے پرائیویٹ فلائٹ سے جانا پسند کیا اور اس سے قومی خزانے کو بھی فائدہ ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قطر ائیرویز کی کمرشل فلائٹ سے امریکہ جائیں گے۔ س سے پہلے تمام وزرائے اعظم بیرونِ ممالک دوروں کے لیے خصوصی جہاز استعمال کرتے رہے ہیں جس پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا اور یہ سارا پیسہ عوام کے ٹیکسوں سے ادا کیا جاتا تھا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکا کی سپورٹ مل جائے تو عمران خان کی حکومت نئے انداز میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں