شوبز انڈسٹری سے تازہ ترین بریکنگ نیوز: تمغہ امتیاز کے بعد اداکارہ مہوش حیات کو ایک اور خوشخبری سنا دی گئی

2019 ,مارچ 31



راچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کی نامزگیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہےاس بار مہوش حیات، علی ظفر اور اقرا عزیز سمیت شوبز کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہترین فلموں میں کیک، جوانی پھر نہیں آنی2، لوڈ ویڈنگ ،موٹر سائیکل گرل ،طیفا ان ٹربل کے نام شامل ہیں ۔بہترین اداکارؤں میں عدنان ملک ،احمد علی بٹ، علی ظفر، فہد مصطفی ، محمد احمد کے مان شامل ہیں ۔بہترین اداکارہ آمنہ شیخ ،ہاجرہ یامین ، مہوش حیات ، صنم سعید ،سوہائے علی ابڑوبھی شامل لسٹ ہیں ۔ بہترین ہدایت کاروں میں احسن رحیم ،عاصم عباسی، حسیب حسن، نبیل قریشی ،ندیم بیگ کے نام شامل ہیں ، بہترین ٹی وی ڈراموں میں ایسی ہے تنہائی ،ڈر سی جاتی ہے صلہ، دل موم کا دیا، خانی، سنو چندا ڈرامے شامل ہیں ۔ بہترین ٹی وی اداکار بلال عباس ، فیروز خان، نعمان اعجاز ، قوی خان، سمی خان ہیں۔ بہترین ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز، نیلم منیر، ثنا جاوید، سونیا حسین، اُشنا شاہ، شامل ہیں ۔ماڈل آف دی ایئرمیں انعم ملک، فہمین انصاری، رباب علی، صدف کنول، زاراعابد قرار پائی ہیں جبکہ ماڈل آف دی ایئرمیل میں ایمل خان ، چیمپ ایمی، حسنین لہری، شہزاد نور کو لکس اسٹائل ایوارڈ دیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں