چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان بالا پہنچ گئے

2019 ,اگست 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایوان بالاپہنچ گئے اور مہمانوں کی گیلری میں براجماں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی پیش کرنے کیلئے اجلاس شروع ہو گیا،بیرسٹر محمد علی سیف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ،مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ،چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک کی حمایت میں 64 ارکان کھڑے ہوئے اورصادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی اجازت دیدی،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی تحریک عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے کیلئے ایوان بالا پہنچ گئے اور مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔

    متعلقہ خبریں