ذرا زور سے بولو گو نواز گو ۔۔۔‘‘ مریم نواز کا ظفر وال میں جلسہ ، محترمہ خود ہی اپنے والد کے خلاف نعرے لگواتی رہیں

2019 ,جون 13



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے ظفروال جلسے میں نوازشریف مخالف نعرے لگ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے گذشتہ روز ظفر وال میں جلسہ کیا۔مریم نواز کے جلسے میں کارکنان نے شرکت کی۔لیکن اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوائی جب مریم نواز نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگوائے تو لوگوں نے ان کی مخالفت میں نعرے لگا دئیے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے نعروں کے جواب میں لوگوں نے “نوازشریف مردہ باد” کے نعرے لگا دئیے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تحریک انصاف کے سپورٹرز اس ویڈیو کو خوب شئیر بھی کر رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بنی گالہ کا گھر این او سی کے بغیر بنایا گیا، وزیراعظم 300 کنال کے گھر میں رہتا ہے اور ٹیکس 1لاکھ روپے دیتا ہے، بنی گالہ کو کون گرائے گا؟ مریم نواز شریف نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو صرف نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نظر آتے ہیں حکومتی وزراء نہیں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی نے جرمانہ بھی دیا لیکن عمران خان ان کا نام نہیں لیتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب میں اتنی ہمت ہے کہ عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنائے؟ نواز شریف چاہتے تو 100این آر او جھولی میں ڈال دیے جاتے، یہ جو این آر او این آر او کرتا پھرتا ہے بہت جلد خود این آر او مانگے گا۔ مریم نواز نے ظفروال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے 10ماہ میں کیا کیا؟ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے 10ماہ میں صرف شکایتیں کی ہیں کام نہیں۔

متعلقہ خبریں