اپنوں نے ہی نشیمن پر بجلی گرا دی: شیخ رشید کے ممبر اے پی سی بننے میں ایک اور بڑی رکاوٹ سامنے آ گئی

2019 ,فروری 13



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے بھی راجہ ریاض کی طرح وزیر ریلوےشیخ رشید کو بپلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ شیخ رشیدکوضدنہیں کرنی چاہئے، دنیاکی کسی پارلیمنٹ میں وزیرپی اے سی کاممبرنہیں ہوتا۔ اگروزیرپی اے سی کاممبربن جائے تودیگرممبران آزادانہ کام نہیں کرسکتے ایک نجی نیوزچینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کوضد نہیں کرنی چاہیے۔ میں تیسری بارقومی اسمبلی کا ممبربنا، 3 بارصوبائی اسمبلی کاممبررہا، 3 باروزیرخزانہ،تعلیم اوراطلاعات کاوزیربھی رہ چکا ہوں اور تیسری بارپبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاممبربنا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی مالی معاملات کودیکھتی ہے یہ احتساب کاادارہ ہے، دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں وزیرپی اے سی کا ممبرنہیں ہوتا، اگروزیرپی اے سی کاممبربن جائے تودیگرممبران آزادانہ کام نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پی اے سی کاممبرہوں،آج بھی سب کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، میرے پی اے سی ممبرنہ ہونے سے متعلق سپیکرنے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،شیخ رشید ممبربن جائیں گے تومیں اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔ریاض فتیانہ نے اپنی ہی پارٹی کے اہم رکن کو پی اے سی کا ممبر بنانے پر برہم لہجے میں تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے غلط کام روکنے کے لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کے ممبر موجود ہیں۔ شیخ صاحب اپنے عہدے کی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ان کے لئے ثمر آور ہو گا۔اگر یوں ہی ایک کشتی سے دوسرے کشتی کے سوار بنتے رہے تو لوگ جلد ان سے بیزار ہو جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں