رمضان المبارک میں اداکار پاکستان کیوں چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔؟؟ ‘‘ پاکستانی اداکار ’ یاسر حسین ‘ اور ’ اقرا عزیز ‘ کی تصویر منظر عام پر آتے ہی پاکستانی سیخ پا ہوگئے

2019 ,مئی 7



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکار یاسر حسین نے پہلے روزے کو ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو انہیں مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایئر پورٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ اقرا عزیز اور سفر کا سامان نظر آرہا ہے۔ یاسر حسین نے ہیش ٹیگ کے ذریعے بتایا کہ وہ کسی سفر پر جارہے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ کہاں کا ارادہ ہے۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے بارے میں عمومی تاثر یہی ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں لیکن ان کی یہ تصویر سامنے آئی تو مداحوں نے انہیں تنقیدکا نشانہ بنانا شروع کردیا۔شہانا جی نے یاسر حسین کو مشورہ دیا ’ اتنا شوق ہے ساتھ گھومنے کا تو شادی کرلے‘۔راجہ حارث نے اداکار کو مخاطب کرکے ’رمضان میں خوف خدا کرنے ‘کی نصیحت کی۔انس احمد قریشی کافی برہم نظر آئے اور انہوں نے اقرا عزیز کو کھری کھری سنادیں۔ ’ روزے کی حالت میں غیر مرد کے ساتھ گھوم رہی ہو، کچھ شرم کرو، کم از کم اس مقدس مہینے کا ہی خیال کرلیا ہوتا‘۔فرحان نے اس تصویر کو دیکھ کر تمام پاکستانی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب بھی رمضان آتا ہے تو پاکستانی اداکار ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔کرن خان نے کہا کہ یاسر حسین ، اقرا عزیز کو ساتھ لے کر ایسے گھومتا ہے جیسے یہ اس کی بیوی ہو۔زوہیب خان نے وہ سوال پوچھ لیا جو اکثر پاکستانیوں کی زبان پر نظر آتا ہے کہ آخر ان دونوں میں چل کیا رہا ہے؟۔

متعلقہ خبریں