سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

2018 ,فروری 27



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): دبئی پولیس نے سری دیوی کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ دبئی پولیس نے  اداکارہ سری دیوی کی موت کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ سری دیوی کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار کی لاش کو جلد از جلد بھارت پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم آخری رسومات کی ادائیگی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اس سے قبل دبئی میں قائم بھارتی قونصل خانے کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے کہ’’دبئی پولیس نے بھارتی قونصلیٹ  اور سری دیوی کے ورثاکو لاش حوالگی کا خط جاری کردیا ہے۔‘‘

دوسری جانب ممبئی میں بونی کپور کے چھوٹے بھائی انیل کپور کے گھر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سری دیوی کی آخری رسومات کے دوران عام لوگوں اور سری دیوی کے مداحوں کا بھی علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔واضح رہے کہ سری دیوی تین روز قبل دبئی میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلی گئی تھیں، ابتدائی طور پر ان کی موت کو دل کا دورہ قرار دیاجارہا تھا تاہم فرانزک رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی کی موت دراصل باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے، جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کے وقت سری دیوی نشے میں تھیں ان کے جسم میں الکحل کی بڑی مقدار کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں