عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا : 11 روپے نہیں بلکہ اچانک کتنے روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا؟ پوری قوم خبر دل تھام کر پڑھے

2019 ,مارچ 31



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6روپے بڑھا دی ہے، تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم ڈویژن کی ہدایت کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے مہنگائی کے سیلاب کو دعوت دی گئی ہے۔ اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل کی قیمت میں 3، 3روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے اوگرا کی جانب سے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی۔ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویزدی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 50 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں