لو جی تمام انتظار ختم: پاکستان میں عید الفطرممکنہ طور پر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,مئی 22



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر 5 جون 2019 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ29 رمضان 1440 ہجری یعنی چار جون 2019 کی شب شوال کا چند نظر آنے کی توقع ہے کیونکہ عید کے چاند کی پیدائش تین جون کو ہوجائے گی۔چار جون کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی بھی توقع ہے۔واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالو جی نے قمری کلینڈر کے تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ اس با ر عید 5جون کو ہو گی، یاد رہے کہ خبر یہ تھی کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے مطابق عید الفطر 5 جون ہوگی۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے اور اس کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔ جب کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز قمری سال کا کیلنڈر مکمل کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار چاند کے معاملے پر تقسیم نظر آتے ہیں جس سے منفی تاثر ملتا ہےاور قوم کا حوصلہ بھی پست ہوتا ہے اس لیے قمری کیلنڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائے گا۔ اور اب محکمہ موسمیات کی یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں