فاریسٹ پارک ،گٹ والا.فیصل آباد

فاریسٹ پارک گٹ والا شیخوپورہ روڈ فیصل آباد پر واقع ہے۔ جس کا فاصلہ فیصل آباد شہر سے تقریباً 17کلومیٹر ہے۔ پارک کا کل رقبہ 131ایکڑ پر مشتمل ہے۔ گٹ والا پارک میں 54ایکڑ پر وسیع و عریض لان بنائے گئے ہیںجس میں بچوں کی تفریح کے لیے جھولے وغیرہ لگائے گئے ہیں۔

پارک میں بچوں کی دلچسپی کے لیے مختلف قسموں کے جنگلی جانور اور پرندے رکھے گئے ہیں۔

جنگلی جانوروں میں نیل گائے، کالا ہرن، چنکارہ ہرن، پاڑہ ہرن، مغلاں شیپ اور پرندوں میں کامن مور سفید مور، بلیک شولڈر وغیرہ ہیں۔ خاص طور پر بچوں کی تفریح کے لیے پارک ہیں ایک بندر گھر بھی بنایا گیا ہے۔ جن کی شرارتوں سے بچے اور بڑے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بچوں کی تفریح کے لیے پارک کے اندر ایک خوبصورت جھیل بنائی گئی ہے جس میں بچوں او ربڑوں کو سیر کروانے کے لیے کشتیوں کا انتظام کیا گیا ہے پارک کے درمیان میں سے ایک نہر گزرتی ہے جس میں گرمیوں کے موسم میں لوگ اس میں اکثر نہاتے ہیں۔اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پارک میں ایک بہت ہی خوبصورت مگر مچھ فارم قائم کیا گیا ہے جو کہ پاکستان میں واحد مگر مچھ فارم ہے۔ جس میں مگر مچھوں کی افزائش نسل کامیابی کے ساتھ ہو رہی ہے۔جو کہ لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔ پارک عوام کی تفریح، حیاتیاتی تحقیق و تعلیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

گٹ والا پارک میں لوگوں کے خورد ونوش کے لیے تین کنٹین بنائی گئیں ہیں جن پر ہر وقت مشروبات کھانے کی اشیاءمل سکتی ہیں۔ شام کے وقت تفریح کرنے والے کے لیے پارک میں لائٹنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔
