انوشکا شرما کی نئی فلم کے پوسٹر پر ویرات کوہلی پریشان ۔۔۔ سوشل میڈیا پر ایسا کام ہو گیا کہ معروف بلے باز بھی حیران رہ گئے

2018 ,جنوری 14



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اونشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی تھی اور شائقین کی جانب سے ان کے خلاف ایسے ایسے رسپونس دیکھنے کو ملے کہ سوشل میڈیا پر سب کی باچھیں کھل گئیں اور اب بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بہت جلد اپنے کیریئر کی پہلیڈراؤنی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں انوشکا شرما ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فلم پری انوشکا شرما کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والے تیسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ دو فلموں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ کو پروڈیوس کرچکی ہیں۔ اس فلم کا نام تو ’پری‘ رکھا گیا ہے تاہم اس کی ٹیگ لائن کے ساتھ یہ واضح کردیا ہے کہ یہ فلم کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہوگی۔ان کی فلم کیلئے بنائی گئی کچھ تصاویر کو مداحوں نے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا، ویرات کوہلی کے ساتھ ان تصاویر کو منسلک کر کے سوشل میڈیا پر خوب ٹوئٹ کیا گیا۔خیال رہے کہ انوشکا شرما شادی کے بعد پہلی بار اپنی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پہنچیں جہاں ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما شادی سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جہاں سے چھٹی لے کر وہ اٹلی روانہ ہوئیں تھیں۔اور اب ان کی اس فلم میں اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے اور ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جبکہ دوسری جانب ویرات کوہلی مسلسل فلاپ ہو رہے ہیں ۔

 

 

متعلقہ خبریں