سونے کی قیمت میں بھی اچانک ہوشربا اضافہ ۔۔۔ زیور بنانا غریب عوام کی پہنچ سے باہر

2019 ,جون 27



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شہر کے بازار زر اور صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اضافے کے ساتھ شہر کے بازار زر میں ڈالر کی انٹر بنک قیمت میں دو روپے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 164 روپے فی ڈالر جبکہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 82 ہزار 350 اور 22 قیراط سونے کی قیمت 75 ہزار 487 روپے کی سطح پر دیکھنے میں ائی ہے۔

متعلقہ خبریں