اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ یا کچھ اور؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کو اچانک نا قابل یقین اختیارات مل گئے

2019 ,مارچ 31



لاہور (منیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کو صوبائی محکموں کی انسپکشن کا اختیار مل گیا۔ شہباز گل بچیوں کے اسکول کے دورے پر ساہیوال پہنچے اور انتظامیہ کو صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ترجمان شہباز گل کو صوبائی محکموں کی انسپکشن کا بڑا اختیار دے دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن تمام محکموں اور اعلی بیورو کریسی کو ارسال کردیا گیاہے۔اضافی اختیار ملتے ہی ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ساہیوال پہنچے اور بچیوں کے اسکول کا دورہ کیا اور صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ جو بھی ذمہ داری دیں گے وہ پوری کرکے دکھاؤں گا ، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو، جب میرا کی کوئی خبر میڈیا کی زینت نہ بنے ۔اب میرا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کریں گی، رواں سال انکی دو تین فلمیں سنیما گھروں کی زینت بن گیں ۔
اگلے ہفتے میرا اور معمر رانا کی رومانس سے بھرپور فلم۔سوہنی مہینوال پنجاب بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، اس کے بعد میرا کی ایک اور زبردست فلم۔باجی۔رواں برس جون میں ریلیز ہوگی۔اس فلم میں نئی نسل کے سپر اسٹار عثمان خالد بٹ اور منجھی ہوئی فن کارہ آمنہ الیاس اہم کردار میں جلوہ افروز ہوں گی، اس فلم کے ہدایت کار ثاقب ملک ہیں ۔میرا نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک فلموں کی رسائی عام فلم بینوں تک نہیں ہوگی ۔سنیما کلچر بحال نہیں ہو گا، انھوں نے کہا کہ انکی ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں انڈسٹری کو ایک نیا رخ دیں گی۔میری ساری زندگی پاکستان فلم انڈسٹری میں گزری ہے۔باجی فلم میں میرا کردار سب کو حیران کر دے گا، جب کہ سوہنی مہینوال میں رومانوی کردار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں