ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کے بعد اب امریکہ کی کونسی اہم ترین شخصیت کل پاکستان پہنچ رہی ہے ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

2018 ,دسمبر 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آج صحافیوں سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ انہیں امریکی صدر ٹرمپ نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ امریکہ وفد کل افغانستان کے معاملے پر بات چیت کیلئے پاکستان آر ہاہے ۔امریکہ کے افغانستان میں خصوصی نمائندے زلمے خالیزاد وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ امریکی وفد اپنے اس دورے کے دوران پاکستان سیاسی و عسکری اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرےگا جس دوران افغان تنازع کو حل کرنے کیلئے مشاور کی جائے گی ۔ خالیزاد کی زیر قیادت آنے والا وفد پاکستان کے بعد افغانستان ، روس ، ازبکستان ، ترکمانستان ، بیلجیئم ، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی دورہ کرے گا ، امریکی وفد کا دورں کا سلسلہ 2 دسمبر سے 20 تک جاری رہے گا ۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی نمائند خالیزاد افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ کے علاوہ افغانستان کے دیگر حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ افغان طالبان کو مذاکرات کی ٹیبل پرلانے کیلئے آمادہ کیا جا سکے ۔امریکی وفد افغانستان میں قیادت کے علاوہ دیگر رہنماوں سے بھی امن کے قیام کیلئے ملاقاتیں کرے گا ۔اس سے قبل خالیزاد نے نومبر میں افغانستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مختلف رہنماوں سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ تاہم یہ دور ہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر کا عمران خان کو خط موصول ہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں