ڈالر اس وقت افغانستان سے کہاں اسمگل ہو رہا ہے؟ عبدالحفیظ شیخ نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

2019 ,مئی 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں ڈالر کا بہائو بہتر بنانے کیلئے ڈیلرز کی تمام تجاویز پر مثبت پیش رفت ہوگی ۔ مشیر خزانہ سے کرنسی ڈیلرز کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ملک بوستان خان کررہے تھے ۔ کرنسی ڈیلرز نے فارن ایکسچینج کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے تجاویز دیں ۔ ملک بوستان نے بتایا افغانستان اور ایران میں ڈالر سمگل ہورہا ہے ، ڈالر کی شارٹیج میں سمگلنگ کا بھی کردار ہے ، 6ملین ڈالر روزانہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ، حکومت کو اس کے سد باب کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ، کچھ ڈیلرز انڈر انوائسنگ کرکے خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مشیر خزانہ کا فاریکس ڈیلرز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ڈالر کا بہائو بہتر بنانے کیلئے ڈیلرز کی تمام تجاویز پر مثبت پیش رفت ہوگی۔ دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ڈیلرز نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سمیت کئی اہم تجاویز دی ہیں۔تفصیلات کے مطا بق فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملک بوستان کی قیادت میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک میں فارن ایکسچنج کی بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔ملاقات کے دوران ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان اور ایران میں ڈالر اسمگل ہورہا ہے،ڈالر کی کمی میں اسمگلنگ کا بھی ایک کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، روزانہ 6ملین ڈالرملک سے باہرچلےجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر باہر لےجانے کی حدپرنظرثانی کرے،کچھ ڈیلرزانڈر انوائسنگ کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچارہےہیں۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فاریکس ڈیلرز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا بہاؤبہتر بنانےکے لیے ڈیلرزکی تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دی۔دوسری جانب روپے کی قدرمیں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافی کیلئے مشیر خزانہ آج اسلام آباد میں اہم بیٹھک لگائیں گے۔ ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کا وفد مشیر خزانہ سے ملاقات کرے گا ۔اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں کے وفود بھی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کریں گے ۔ اجلاس میں ایکسچینج کمپنی کے وفد کی جانب سے تجاویز پیش کی جائیں گی ۔روپے کی قدرمیں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھانے پرغور وخوض کیا جائے گا۔ ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ عوام افواہوں پرڈالرنہ خریدیں تو ڈالرمزیدسستا ہوجائے گا ۔ملک بوستان کے مطابق تین روز میں شیڈول بینکوں میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر بینکوں میں آچکے ہیں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی یومیہ 30 سے 40 لاکھ ڈالرپاکستان بھیج رہےہیں ، کوشش ہے کہ عید تک دس کروڑ ڈالر شیڈول بینکوں میں شامل کردیں۔

متعلقہ خبریں