بڑی خبر : عمران حکومت گرانے والی تحریک اسلام آباد نہ آئی بلکہ دبئی نکل گئی ۔۔۔۔۔۔ الٹی سیدھی بڑھکیں مارنے والوں کی اصلیت بے نقاب کر دینے والی خبر

2019 ,اپریل 7



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم سمجھ رہے تھے تحریک اسلام آباد آئے گی، تحریک تو دبئی نکل گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی نجی دورہ پر دبئی روانگی کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ای سی ایل نہ ہوتا تو پیپلز پارٹی کی تحریک سائوتھ آف فرانس میں کامیاب ہوگئی تھی۔دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب طاقت کااستعمال کر نا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا ، آصف زر داری اتنی دھمکیاں دیں جتنی بر داشت کر سکیں ،بدعنوانوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو پارلیمنٹ اور جمہوریت کے پیچھے چھپتے ہیں،جرم کو سیاست کی ڈھال نہیں بنانے دینی چاہیے، جب تک سیاست اور جرم میں فرق نہیں کیا جائیگا قوم کا نقصان ہو گا، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری نے اربوں ڈالرز باہر بھیجے، تینوں یا پیسے واپس کریں گے یا پھر جیل کاٹیں گے، لوٹا گیا پیسہ واپس نہ لینے کی صورت میں مہنگائی اور دوسری مشکلات کا سامنا رہیگا، ماضی میں الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف صرف عمران خان نے آواز اٹھائی،آج کی ایم کیو ایم ماضی کی ایم کیو ایم سے یکسر مختلف ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ روز سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں،یہ لوگ چاہتے ہیں کہ قوم کا پیسہ ان کی جیبوں میں جاتا رہے اور کوئی ان سے پوچھے نہ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران چاہتے ہیں کہ قانون ان کی مرضی کے مطابق چلے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین سے جب تفتیش کے لیے بلایا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو پاکستانی شہری ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس ثبوت بھی ہے اور گواہ بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں