’’ عبرتناک سزا کا وقت آگیا ‘‘ جہانگیر ترین نے یہ بات کس کے بارے میں کہی؟ خود ہی بڑا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2019 | 20:07 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپوزیشن رہنماوں پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عبرتناک سزائیں دینے کا وقت آگیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شہبازشریف،زرداری منی لانڈرنگ تحقیقات نےکرپشن اسکینڈل کاپردہ چاک کیا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے غریب عوام کولوٹا۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ دونوں رہنماوں کولوٹ مارکے بدلے عبرتناک سزادینے کاوقت آگیا۔


/Capture-9-300x148.png" style="height:222px; width:450px" />
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری کیے گئے تمام نوٹسز منسوخ کردیے۔نیب کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کی خواتین کو طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے سوالنامہ بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔چیئرمین نیب نے نیب آفس لاہور کا دورہ کیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو اہم مقدمات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی جی نیب نے شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کے مقدمات کی براہ راست خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شریف خاندان کی خواتین کو جاری کردہ طلبی کے نوٹسز کو منسوخ کر دیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر جاکر نوٹس ذاتی طورپر موصول کرایا تھا۔نیب لاہور نے شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کے لیے من گھرٹ پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔نیب کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے لیے شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو طلب کیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمٰی بخاری نے نیب کی ٹیم کے گھر جانے کو گھر کا گھیراؤ اور چھاپہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔