وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ بڑے بڑوں کی دوڑیں لگ گئیں

2019 ,مارچ 31



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کے ساتھ دن رات کام کررہے ہیں،کرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں،موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،سابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا ،تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے اورکرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے اورموجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں کی عالمی سطح پر بھی تحسین کی جارہی ہے، موجودہ حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وہ ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،کرپشن کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے باعث پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے ۔ کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں جسے مکمل کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی وہ منزل حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دیکھاتھا۔

متعلقہ خبریں