شوبز سے افسوسناک خبر: معروف اداکار نے خودکشی کرلی

2019 ,جنوری 31



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نوجوان اداکار راہول ڈکشت نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کی معلومات کے مطابق 28 سالہ اداکار نے 30 جنوری بروز بدھ پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ اُن کے اہل خانہ نے جب کمرہ کھولا تو اُن کا دم نکل چکا تھا۔ پولیس کی معلومات کے مطابق راہول کے اہل خانہ نے جب کمرے کا دروازہ کھولا تو اُس کے گلے میں پھندا تھا اور اُس کا جسم ہوا میں جھول رہا تھا، جب اُسے نیچے اتارا گیا تو جسم بالکل ٹھنڈا تھا۔ اہل خانہ نے اداکار راہول ڈکشت کو اسپتال پہنچایا تو وہاں لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ نرخرے پر دباؤ اور دم گھٹنے کی وجہ سے اداکار کا دم نکلا۔ اداکار راہول کی موت سے متعلق واضع معلومات سامنے نہیں آسکیں البتہ ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ٹی وی اداکار کے والد منیش نے نوجوان بیٹے کی موت کا یقین نہیں کیا البتہ جب انہیں تصدیق ہوئی تو وہ صدمے کا شکار ہوگئے۔ صاحبزادے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’راہول تم کیوں چھوڑ کر چلے گئے؟‘۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کی معلومات کے مطابق اداکار کا تعلق جے پور سے تھا اور وہ چند ماہ پہلے انڈسٹری میں نام بنانے کے لیے بی ٹاؤن (ممبئی) منتقل ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں