بالی وڈ سمیت پورا پاکستان حیران ۔۔۔۔ اکشے کمار نے پاکستانی اداکارہ ’ مایا علی ‘ کو ایسی آفر کرا دی کہ شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی

2019 ,جولائی 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آنے والی رومانٹک فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف مایا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں نہ صرف بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی بلکہ وہ اوڈیشن دینے کے لیے بھارت بھی گئی تھیں۔گزشتہ چند دن سے انٹرنیٹ پر خبریں وائرل تھیں کہ مایا علی کو اکشے کمار کے ساتھ بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی۔ایسی خبروں کے وائرل ہونے کے بعد مایا علی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ خبریں درست ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ پرانی خبریں ہیں۔مایا علی کے مطابق یہ خبریں ان کی جانب سے دبئی کے ایک شوبز میگزین کو دیے گئے پرانے انٹرویو سے لی گئی ہیں، جس میں انہوں نے میگزین کو بتایا تھا کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی بلکہ وہ اسی فلم کی ٹیم کی جانب سے دعوت پر اوڈیشن کےلیے بھارت بھی گئی تھیں۔من مایل اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے فلم کے لیے اوڈیشن بھی دیا تھا اور تقریبا اکشے کمار کے ساتھ انہیں کاسٹ کرنے کا معاملہ طے پا گیا تھا۔مایا علی کا کہنا تھا کہ جب انہیں کاسٹ کرنے کے معاملات آخری مراحل میں تھے تو بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے کی پابندی عائد کردی گئی اور وہ بولی وڈ فلم میں کاسٹ ہوتے ہوتے رہ گئیں۔اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ انہیں اگر دوبارہ بھی اچھے کام کی پیش کش ہوئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گی۔اداکارہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ کس فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔مایا نے 2016 میں ڈان سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارت سے کام کرنے کےلیے بار بار فون آ رہے ہیں اور وہ وہاں اوڈیشن کے لیے بھی گئیں۔اداکارہ نے اس وقت کہا تھا کہ وہ بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے بے تاب نہیں ہیں، کیوں کہ انہیں اپنے ہی ملک میں بہت ساری پیش کش ہیں۔خیال رہے کہ مایا علی کی اس وقت تک صرف ایک ہی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔مایا علی ان دنوں اپنی دوسری فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں وہ شہریار منور کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔مایا علی نے 2012 میں ٹی وی سے اداکاری کی شروعات کی تھی اور ان کے مقبول ڈراموں میں ’در شہوار، کھویا کھویا چاند، رنجش ہی سہی، دیار دل، من مایل اور صنم‘ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں